Swachh Bharat / Clean India Mission

صاف ستھرا بھارت مشن کے تحت بابائے قوم مہاتما گاندھی کو قومی اردو کونسل کا خراج عقیدت

  اکتوبر2  ، ,2014 بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میںصاف ستھرے بھارت مہم کے تحت صفائی ستھرائی جاری ہے۔ مرکزی حکومت کے سب سے بڑے اردو ادارے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں بھی اس مشن کے تحت صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا گیا اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ صبح ساڑھے نو بجے دفتر کھلا اور کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے دفتر اور دفتر کے اطراف صفائی کر کے اپنے جملہ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ صفائی کا اہتمام کرےں اور بحیثیت ڈاکٹر وہ خود بھی اس کا اہتمام کریںگے۔ لہٰذا آپ بھی اپنے کام کرنے کی جگہ بالخصوص ٹیبل، میز، فائل کمپیوٹر اور دیگر اشیاءکو آلودگی ،گرد، دھول ، گندگی سے محفوظ رکھےں۔ انھوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کا خواب صرف آزادی نہیں تھا بلکہ صاف ستھرا اور شفاف ہندوستان بھی تھا۔ اسی لےے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا تاکہ ملک کے عوام میں صفائی ستھرائی کے تئیں ایک نئی بیداری آ سکے۔ اس موقع پر جملہ اسٹاف نے صفائی ستھرائی کر کے صفائی کا حلف بھی لیا حلف اس بات کی کہ وہ اپنے کام کرنے کی جگہ بالخصوص دفتر سے لے کر اپنے رہائشی علاقہ ، محلہ کو بھی صاف ستھرا رکھیں گے، دوسرے لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دیں گے اور ہر سال 100گھنٹے یعنی ہفتہ میں 2گھنٹے اپنی رضاکارانہ خدمات ادا کر کے اس صفائی کے عہد کو پورا کریں گے، تاکہ حکومت ہند کے مشن کو کامیاب بنایا جا سکے۔

صاف ستھرے بھارت مشن کے تحت پورے ہفتے کونسل کے مختلف شعبوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی گئی اور یہ عہد کیا گیا کہ کونسل کے جملہ اسٹاف پورے سال صفائی ستھرائی کا بھرپور خیال رکھیں گے اور اس مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرتے رہیں گے۔