ہمارے بارے میں

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان،وزارت ترقیوزارتِ تعلیم، حکومت ہند ، کے ثانوی واعلیٰ تعلیم کے شعبے کے ماتحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اردو زبان کے فروغ ،ترقی اور ترویج واشاعت کے لیے اسے قائم کیا گیا تھا اور اس نے یکم اپریل، 1996سے دہلی میں کام کرنا شروع کیا۔ اردو زبان کی ترقی کی قومی نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے این سی پی یو ایل، اردو زبان اور اردو تعلیم کے فروغ کے لیے مرکزی رابطہ ساز اور نگراں ادارہ ہے۔

سوسائٹی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ نمبر 1994کے S/26252کے لیے یہاں پرکلک کریں۔
میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کے لئے یہاں کلک کریں۔
ایم او یو کے لیے یہاں کلک کریں۔
سالانہ رپورٹ کے لیے یہاں کلک کریں۔
اکاؤنٹ کے مالی گوشوار کے لیے یہاں کلک کریں۔

کام

  • اردو زبان میں ادب سمیت سائنس اور جدید علوم کے مختلف شعبوں سے متعلق کتابیں شائع کرنا۔ بچوں کا ادب، درسی کتابیں، حوالہ جاتی کتابیں، انسائیکلو پیڈیا، لغات وغیرہ شائع کرنا۔
  • علم کے مختلف شعبوں سے متعلق اصطلاحات کو اکٹھا کرنا اور اصطلاح سازی کرنا تاکہ اردو زبان کے ذخیرے میں اضافہ ہوسکے۔
  • امداد فراہم کرنا۔اپنے مقصد کے حصول کے لیے رسائل اور جرائد کی اشاعت کرنا اور انھیں
  • مطبوعہ کتابوں کی فروخت اور نمائش کے لیے ملک اور بیرونِ ملک انتظامات کرنا۔
  • جدید دور کے ترقی یافتہ تکنیکی تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے اردو زبان میں کمپیوٹرایزیشن کے فروغ اور ترقی میں مدد پہنچانا۔
  • انگریزی، ہندی، اور دیگر جدید ہندوستانی زبانوں کے ذریعے اردو زبان کی تعلیم وتدریس کے لیے منصوبوں اور پروجیکٹ کو تیارکرنا اور اُن پرعمل در آمد کرنا۔
  • اردو زبان کے فروغ اور ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور دیگر اداروں سے رابطہ کرنا۔
  • اردو زبان کی ترویج واشاعت کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو مالی امداد فراہم کرنا۔
  • مختلف ریاستی اردو اکیڈمیوں کی کارکردگیوں کے مابین رابطہ قائم کرنا۔
  • سوسائٹی کے مقاصد کی حصولیابی کے لیے افراد، اداروں یا تنظیموں سے خریداری کرنا اور اُن سے چندہ، عطیہ، تحفے،آلہ جات اور وصیت میں دی گئی چیزوں کو وصول کرنا۔
  • سوسائٹی کے درجِ بالا مقاصد کے حصول کے لیے دیگر مناسب وموزوں سرگرمیوں کو انجام دینا۔