پروفیسر شیخ عقیل احمد کی سربراہی میں قومی اردو کونسل کے وفد کا دورۂ وجے واڑہ، اردو زبان کے فروغ پر مقامی سماجی و تعلیمی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلۂ خیال

December 14, 2022 0 Comments 0 tags

 

وجے واڑہ کے محبانِ اردو کا جوش و خروش دیکھ کر مجھے قلبی مسرت ہوئی ہے : پروفیسر شیخ عقیل احمد

 

وجے واڑہ: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مقامی کیلی گرافی سینٹر کے زیر اہتمام  وجے واڑہ و آندھرا پردیش کی سماجی تنظیموں، اسکولز،کالجز اور مدارس کے نمایندگان کے ساتھ ایک انٹرایکشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں اردو زبان کے فروغ کے تعلق سے کونسل کی اسکیموں کا تعارف کروایا گیا اور وجے واڑہ میں اردو کی تعلیم و ترقی کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقعے پر کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ اردو ہندوستان کی ایک نہایت خوب صورت زبان ہے جسے پورے ملک کے عوام سمجھتے بھی ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت بڑی تعداد میں اب وہ لوگ بھی اردو سیکھ رہے ہیں جن کا اردو بیک گراؤنڈ نہیں ہے۔اس سلسلے میں ہمیں اپنی محنت اور کوششوں کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے قومی اردو کونسل کی خدمات اور اسکیموں کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ کونسل وزارت تعلیم،بھارت سرکار کا ایک خود مختار ادارہ ہے جس کا مقصد اردو زبان کو پورے ہندوستان میں فروغ دینا ہے ، اس کے لیے ہماری متعدد اسکیمیں چلتی ہیں، عربی، اردو اور فارسی ڈپلوما کورسز چلائے جاتے ہیں جن کی تعداد ہزاروں میں ہے اور لاکھوں طلبہ و طالبات وہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں ،جس کی تکمیل کے بعد انھیں اچھی نوکریاں بھی ملتی ہیں۔ شیخ عقیل نے کہا کہ کونسل کے ذریعے پورے ملک میں کمپیوٹر سینٹرز بھی چلائے جاتے ہیں جہاں کمپیوٹر ایپلی کیشنز و بزنس اکاؤنٹنگ کی تعلیم دی جاتی ہے،یہ کورس نہایت کامیاب ہے اور اسے کرنے کے بعد بچوں کو سرکاری و پرائیویٹ نوکریاں بھی ملتی ہیں ۔ اس کے علاوہ کیلی گرافی اور گرافک ڈزائننگ سینٹر کی بھی اسکیم ہے، جس کے ملک کے مختلف اضلاع میں 71 سینٹر ہیں، جن میں دو سو سے زیادہ اساتذہ برسرِ کار ہیں اور تین ہزار سے زائد طلبہ کیلی گرافی سیکھ رہے ہیں، اس کا تعلق سکل ڈیولپمنٹ سے ہے، اسے کرنے کے بعد کوئی بچہ بے روزگار نہیں رہتا ۔ شیخ عقیل نے کہا کہ وجے واڑہ کے لوگ اردو زبان کے تئیں جس جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سے مجھے بے پناہ مسرت ہوئی ہے اور عنقریب ہم یہاں اپنی تمام اسکیمیں جاری کرنے کی کوشش کریں گے۔ خاص طور پر کیلی گرافی کے سینٹرز زیادہ سے زیادہ کھولے جائیں گے۔

اس موقعے پرکیلی گرافی کا کورس مکمل کرنے والے طلبہ کے درمیان ڈائریکٹر قومی اردو کونسل کے ہاتھوں اسناد تقسیم کی گئیں ،اس کے علاوہ وجے واڑہ اور آندھرا پردیش کے سیکڑوں این جی اوز اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کا مومنٹو پیش کرکے خیر مقدم کیا گیا۔ قبل ازاں منتظمین نے پروفیسر عقیل احمد اور قومی اردو کونسل کے ریسرچ آفیسرز انتخاب عالم اور ڈاکٹر کلیم اللہ کا شال اور گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ اس پروگرام کے انعقاد میں مقامی سینٹر انچارج جناب کریم اللہ اور حیدر آباد سینٹر کے انچارج جناب عبدالغفار نے اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

ریاض الرحمٰن شروانی: حیات و خدمات، مضمون نگار: محمد سلیم قدوائی

 اردو دنیا، نومبر 2024 استاد، مصنف، مبصر اور دانشور پروفیسر ریاض الرحمن شروانی (1924-2019) کا تعلق شمالی ہند کے معروف شروانی خاندان سے تھا۔ یہ خاندان جاگیردارانہ نظام سے وابستہ

مولانا عبدالماجد دریابادی کی ڈرامانگاری:شہباز ارشد

  مولاناعبدالماجددریابادی کی ولادت اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے مشہورقصبہ ’دریاباد‘کے ممتازاورذی علم قدوائی خاندان میں17مارچ 1892 کوہوئی۔ دریاباد ان کاآبائی وطن تھالیکن ان کے خاندان کے اکثر افرادلکھنؤ

آگرہ بازار کے آئینہ میں نظیر اکبرآبادی کی شخصیت اور شاعری مضمون نگار: رضوان الحق

آگرہ بازار کے آئینہ میں نظیر اکبرآبادی کی شخصیت اور شاعری رضوان الحق نظیر اکبرآبادی عوام کے شاعر تھے اور وہ ایسے زمانے میں پیدا ہوئے جب عوام کی کوئی