قومی اردو کونسل میں اردو اسپیکنگ یونین، ماریشس کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ

January 17, 2023 0 Comments 0 tags

 

نئی دہلی : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں ماریشس کی اردو اسپیکنگ یونین کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ پیش کیا گیا۔ کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے معزز مہمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ماریشس میں بہت بڑی آبادی اردو بولنے والوں کی ہے جو نہ صرف اس زبان کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے، بلکہ وہ اس زبان میں تعلیم بھی حاصل کر رہی ہے۔ وہاں کی تہذیب و ثقافت میں ہندوستانیت رچی ہوئی ہے۔ محمد علی صاحب وہاں فروغ اردو کے لیے قائم ادارے اردو اسپیکنگ یونین کے جنرل سکریٹری ہیں اور سماجی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے‌ رہتے ہیں ۔

مہمان موصوف نے اپنے تاثرات میں کونسل اور پروفیسر شیخ عقیل احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونین کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ گزشتہ بیس سال سے قائم ہے، جس کے تحت مختلف علمی و ثقافتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں، ماضی میں قومی کونسل کے زیر اہتمام متعدد ورکشاپ ہوئے ہیں جن میں ہم نے حصہ لیا ہے ۔ ہم لوگ وہاں کے اسکولوں اور مدرسوں کے نصاب میں اردو کی شمولیت پر کام کر رہے ہیں۔ یونین کے ذریعے مختلف تقافتی سرگرمیوں جیسے ڈراما اور مشاعرہ وغیرہ کا بھی اہتمام کیا جاتاہے۔ انھوں نے کہا کہ ماریشس میں فروغ اردو کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں توقع ہے کہ کونسل اس سلسلے میں اپنے تجربات اور وسائل کے ذریعے ہمارا تعاون کرے گی۔ شیخ عقیل نے انھیں یقین دلایا کہ کونسل اپنے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے ماریشس میں فروغ اردو کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

اس موقعے پر پروفیسر انور پاشا نے بھی اظہار خیال کیا اور ماریشس میں اردو زبان کی ترویج و ترقی کے امکانات کی نشان دہی کی۔   اس استقبالیہ تقریب میں کونسل کا تمام عملہ شریک رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

  اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کے ممکنہ طریقوں پر غور و خوض کے لیے جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور کی اہم میٹنگ نئی دہلی: قومی کونسل

عورتوں کے مسائل اور ہمارا معاشرہ مضمون نگار:۔ نسرین بیگم(علیگ)

عورتوں کے مسائل اور ہمارا معاشرہ نسرین بیگم (علیگ) اردو شاعری میں عورت زلف و رخسار، ناز و ادا، قد و قامت، دست حنائی، نازکی اور نرمی سے عبارت ہے۔

حسرت جے پوری اور آبشارِ غزل مضمون نگار۔ شاہد احمد

حسرت جے پوری اور آبشارِ غزل شاہد احمد جب ہم اردو شاعری و غزل کی تاریخ کے اوراق الٹتے ہیں تو ہمیں میر، غالب اور مومن کی غزلیں مسرور و