جمہوری افکار و اقدار کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری: پر وفیسر دھننجے سنگھ

January 29, 2024 0 Comments 0 tags

 

قومی اردو کونسل میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر تقریب پرچم کشائی

نئی دہلی: جمہوریت بہت اہم چیز ہے مگر جمہوریت میں بہت سے چیلنجز بھی ہوتے ہیں۔ آج جمہوریت اور بنیادی حقوق کو سیلیبریٹ کرنے کی شدید ضرورت ہے۔  یہ باتیں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ نے یوم جمہوریہ کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہم آج یہ جشن مناتے ہیں تاکہ پورے سال ہم یہ یاد رکھیں کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور اسی کی ترقی کے لیے ہم سب مل جل کر کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل ایک بڑا ادارہ ہے جو اردو کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے اور اس زبان کا جمہوریت سے گہرا رشتہ ہے۔ جمہوری اقدار و افکار کے فروغ و اشاعت میں اردو شاعری اور صحافت نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر (ایڈمین) جناب محمد احمد، ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اور جونیئر کم آفیسر محترمہ نیلم رانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قبل ازاں قومی اردو کونسل کے صدر دفتر جسولہ میں پرچم کشائی تقریب کا نہایت تزک و احتشام سے اہتمام کیا گیا۔ قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ نے پرچم کشائی کی۔ کونسل کے عملے نے قومی ترانہ گایااور ترنگے کو سلامی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

قومی اردوکونسل کا چھبیسواں اردو کتاب میلہ6تا14جنوری2024 ممبئی میں منعقد ہو گا

  اردو زبان اور کتابوں سے محبت رکھنے والے کثیر تعداد میں شرکت کریں: پروفیسر دھننجے سنگھ   نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعے اردو کے فروغ

قمر اقبال قرض مٹی کا چکانے کے لیے زندہ ہوں- مضمون نگار۔ عظیم راہی

  یادش بخیر!  بات1977 کی ہے جب میں گورنمنٹ کالج اورنگ آباد میں پی یو سی سائنس کا طالب علم تھا۔  اس وقت میں بڈی لین میں رہا کرتا تھا۔

اقبال سہیل کی شاعری میں قومی اور سیاسی عناصر کا اظہار مضمون نگار:۔ عائشہ خاتون

اقبال سہیل کی شاعری میں قومی اور سیاسی عناصر کا اظہار عائشہ خاتون علامہ شبلی کے تلامذہ میں ایک اہم نام اقبال سُہیل(ابوا لظفر عرف صاحب ) کا ہے۔ صحیح