ڈاکٹر شمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر کا چارج سنبھالا

March 19, 2024 0 Comments 0 tags

رخصت پذیر ڈائرکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ نے انھیں چارج سونپتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

 نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نئے ڈائرکٹر کے طورپر آج ڈاکٹر شمس اقبال نے چارج سنبھال لیا۔ اس موقعے پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں رخصت پذیر ڈائرکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ نے ڈاکٹر شمس اقبال کو چارج سونپتے ہوئے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا اور اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ کونسل کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے میرے سات آٹھ مہینے بہت یادگار تھے، نئے ڈائرکٹر کے طور پر ڈاکٹر شمس اقبال کا میں تہہ دل سے استقبال کرتاہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ کونسل جیسے اردو کے مرکزی ادارے کے لیے شمس اقبال صاحب سے بہتر انتخاب نہیں ہوسکتا تھا۔ وہ برسوں سے حکومتِ ہند کے اہم ترین ادارے این بی ٹی میں ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور اس عرصے میں انھوں نے اردو زبان کے فروغ اور اردو کتابوں کی اشاعت کے سلسلے میں قابلِ قدر کارنامے انجام دیے ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ ان کی سربراہی میں کونسل ترقیات کی نئی منزلیں طے کرے گی۔

 ڈاکٹر شمس اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومتِ ہند اور وزارتِ تعلیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے قومی اردو کونسل جیسے اردو کے اہم ادارے کی ذمے داری مجھے سونپی۔ انھوں نے کہا کہ کونسل محض ایک ادارہ نہیں ہے، بلکہ قومی سطح پرشرحِ خواندگی کو بڑھانے اور کتاب کلچر کے فروغ میں کونسل کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ کونسل کی باوقار شناخت کو مزید مستحکم کیا جائے اور اس کے ذریعے چلائی جارہی فروغ اردو کی اسکیموں کو دور دراز تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شمس اقبال اس سے قبل این بی ٹی میں ایڈیٹر رہ چکے  ہیں، قومی اردو کونسل میں بحیثیت پرنسپل پبلیکیشن آفیسر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور طویل انتظامی تجربات رکھتے ہیں۔

اس موقعے پر کونسل کا تمام اسٹاف موجود رہا اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر جناب محمد احمد کے اظہارِ تشکر کے ساتھ استقبالیہ تقریب کا اختتام ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

برجستہ گوئی اور فن اصلاح شعرکا ماہر: سید محمود الحسن صولت: مضمون نگار: راشد میاں

 ہندوستان میں صوبۂ راجستھان (سابق راجپوتانہ) جہاں اپنے کثیر علاقۂ ریگزار کے لیے مشہور ہے، وہیں راجستھان کو پورے ہندوستان میں یہ امتیازی حیثیت بھی حاصل ہے کہ فی زمانہ

نیّر مسعود کی افسانہ نگاری۔ مضمون نگار:۔ عریشہ تسنیم

نیّر مسعود کی افسانہ نگاری عریشہ تسنیم  اردو ادب میں 1970 کے بعد جن افسانہ نگاروں کی واضح شناخت قائم ہوئی ان میں نیر مسعود (پ: 16نومبر 1936، و: 24

اقبال کی داستان سرائی – مضمون نگار: عبدالحق

  اقبال کے فکر و فن کی روح میں انسان کی ہی جلوہ نمائی ہے۔ اشعار پر جہاں بھی نظر پڑتی ہے، حضرتِ انسان کی شبیہ و صورت کے ساتھ