یوگا جسمانی و ذہنی تطہیروتزکیہ کا بہترین ذریعہ ہے: ڈاکٹر شمس اقبال

June 21, 2024 0 Comments 0 tags

 قومی اردو کونسل میں بین الاقوامی یوم یوگ منایا گیا


نئی دہلی :   قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام کونسل کے صدر دفتر جسولہ،نئی دہلی میں آج بین الاقوامی یوم یوگ منایا گیا۔ اس موقعے پر قومی کونسل کے ڈائرکٹر  ڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ صحت و تندرستی کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ یوگا کا شمار حفظان صحت کے عوامل میں ہوتا ہے۔ یہ ہندوستانی تہذیب و ثقافت کابھی اہم حصہ ہے، آج عالمی سطح پربھی اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے۔

 انھوں نے کہا کہ یوگا جسم ،ذہن اور روح کو توانائی اور تابناکی عطا کرتا ہے۔ یہ ایسی چیز ہے کہ اگر اس کو معمول کا حصہ بنایاجائے تو انسان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت توانائی سے بھی لبریز ہوجاتا ہے۔ یوگا ایسا عمل ہے جو انسان کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ توازن ،ہم آہنگی اور امن و سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔یہ موجودہ دور میں تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر کونسل کے کارکنان کو یوگا کے بہت سے آسن بھی سکھائے گئے۔

(رابطہ عامہ سیل)                                                     

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

خاکہ کا فن اور اردو خاکہ نگاری مضمون نگار۔ گلشن آرا

خاکہ کا فن اردو خاکہ نگاری  گلشن آرا خاکہ نگاری کی ایک عظیم روایت ہمارے سامنے ہے۔ خاکہ نگاری جسے شخصیت نگاری کے نام سے بھی ہم جانتے اور سمجھتے

مولانا محمد علی جوہر: تعلیمی نقطۂ نظر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ (آخری تحریر)- مضمون نگار: ایم نسیم اعظمی

  مولانامحمد علی جوہر (1878-1931) کا شمار ہندوستان کی ان مایہ ناز اور نابغۂ روزگار ہستیوں میں کیا جاتا ہے، جنھوں نے ہندوستان میں آزادی، ذہنی فکر ی بیداری، ہندو

دریسی و اکتسابی عمل میں روحانی ذہانت کا کردار- مضمون نگار: محمد اکبر القادری

     انسانی دماغ کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتناخود انسان۔ اس طرح وہ مختلف ارتقائی مراحل سے گزرتا رہا۔ اس سفر میں اسے مختلف ادوار اور ذہانتوں کا