بنیادی الیکٹرونک سامان اور ان کے کمپوننٹس،از این پی بھٹا چاریہ، مترجم : اقبال مہدی

July 12, 2024 0 Comments 0 tags

ماہنامہ اردو دنیا، جون 2024

.1       کنڈکٹر (Conductor): یہ وہ مادہ ہے جس میں برقی رو کی مزاحمت کم سے کم ہوتی ہے۔ یہ اس مادہ کا بنا ہوتا ہے، جو بجلی کے کرنٹ کی کم سے کم مزاحمت (رزسٹنس) رکھتا ہے۔

.2       رزسسٹر (Resistor): یہ ایک چھوٹا سا (آلہ/ چیز) مادہ ہوتا ہے جو بجلی کی رو کی پوری طرح سے مزاحمت کرتا ہے۔ اس کی میزان، اوہمس Ohm’s (اکائی) ہے۔

          تبدیل پذیر (ویریئبل) رزسسٹر (Variable Resistor) وہ ہوتا ہے جس کی قدر (Value) بدلی جاسکتی ہے/ گھٹائی بڑھائی جاسکتی ہے۔ (شکل نمبر 1.1)  

.3       آن آف بٹن (On- Off- Switch): ایک سادہ  آن آف بٹن ایک ایسا پرزہ/ آلہ ہے جب یہ آن ہوتا ہے بجلی کی رو (Current) تب ہی یہ ہوسکتی ہے (شکل نمبر 1.2) اور آف (Off) ہونے کی حالت میں (Circuit) سرکٹ میں کرنٹ نہیں بہتا۔

.4       کنڈنسریا کیپسٹر (Condenser or Capacitor) : یہ ایک ترتیب ہے جس میں دو یا زیادہ کنڈ کٹنگ پلیٹیں (Conducting Plates) یا سطحیں ہوا سے یا کسی دوسری حاجز (ماحول سے الگ کرنے والی Insulting چیز سے علیحدہ کردیا گیا ہوتا کہ چھوٹی سی جگہ میں زیادہ کیپسٹی (Capacity) (استعداد) حاصل کرسکے۔ (شکل نمبر 1.4)

.5       تبدیلی پذیر ویریبل (Variable) کنڈنسریا گینگ کنڈنسر (Gang Condencer) ان کا لفظی مطلب ہے وہ آلات جن کا سلسلہ ایک دوسرے سے ملا ہو اور وہ ساتھ ساتھ کام کرتے ہوں۔ یہ متوازی پلیٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جو ایک تکلی/ چرخی سے جڑا ہوتا ہے، اس طرح کہ آدھی پلیٹیں گھومتی ہیں اور آدھی اپنی جگہ پر نصب رہتی ہیں۔ یہ تمام پلیٹیں ایک باریک فلم (Film) سے پرت اسولیٹیڈ) (Insulated) رہتی ہیں۔ اس میں ایک نوب (Knaob) تکلی پر لگی ہوتی ہے، جو ہاتھ سے گھمائی جاسکتی ہے۔ (شکل نمبر 1.5)

.6       کوائل (لچھا): یہ ایک لچھے کی طرح ہوتا ہے جس پر برقی تار لچھے دار شکل میں لپٹا ہوتا ہے۔  (شکل نمبر 1.6)

.7       ٹرانسفارمر (Transformer): اس کا کام برقی طاقت کو ایک سرکٹ سے دوسرے سرکٹ میں تبدیل کرنے کا ہوتا ہے۔ دو طرح کے ٹرانسفارمر ہوتے ہیں (1) اسٹیپ اَپ (Step up)   (2) اسٹپ ڈاوئن (Step Down)  (شکل نمبر 1.6)

.8       ڈائیوڈ (Diode): یہ ایک الیکٹرونک آلہ ہے جس میں صرف دو الیکٹروڈس (Electrodes) ہوتے ہیں۔ (برقی مورچہ) ڈائیوڈس عام طور پر اصلاح کے لیے (Rectifier) کی طرح استعمال ہوتے ہیں (شکل نمبر 1.8)

.9       ٹرانزسٹر (Transistor): دو طرح کے ٹرانزسٹرس ہوتے ہیں۔ این۔ پی۔ این اور پی۔ این۔ پی۔ ہر ایک ٹرانزسٹر میں تین ٹانگیں ہوتی ہیں۔ اس میں ایک طرف ایک رنگین نقطہ ہوتا ہے جو ٹانگ (Lead)  (لیڈ) نقطے کے قریب ہوتی ہے اسے کلکٹر (Collector) کہتے ہیں۔ درمیانی ٹانگ کو بیس (Base) اور تیسری لیڈ (ٹانگ) کوامیٹر (Ammeter) کہتے ہیں۔ (شکل نمبر 1.9)

.10     پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (Printed Circuit Board): اس کے دو رخ (Sides) ہوتے ہیں۔ ایک سادی یا نشان لگی ہوئی اور دوسری تانبے کی پرت جس پر چاندی کی گئی ہوتی ہے۔ سارے ترکیبی جزویات (کمپوننٹس) سادی طرف پرنٹڈ ہوتے ہیں اور ان پر ٹانکا لگا ہوتا ہے۔ تانبے کی طرف ان ترکیبی جزویات کی ٹانگیں نکلی ہوتی ہیں۔ (شکل نمبر 1.10)

.11     ایئرفون (Ear Phone): یہ ایک چھوٹا سا لاؤڈاسپیکر (Loud Speaker) ہوتا ہے جس کا ڈیزائن ایسا ہوتا ہے جو کان میں لگایا جاتا ہے۔ دو ایئرفون اگر ساتھ میں استعمال ہوں تو یہی ہیڈ فون (Head Phone)بن جاتا ہے۔ (شکل نمبر 1.11)

.12     کروکوڈائل کلپ اور ساکٹ (Crocodile Clip Socket): یہ جلد اور آسانی سے جوڑنے میں کام آتا ہے۔ (شکل نمبر 1.12)

.13     مائیکروفون (Microphone): یہ وہ آلہ ہے جو آواز کی طاقت کو بجلی کی طاقت میں تبدیل کردیتا ہے۔ (شکل نمبر 1.13)

.14     لاؤڈاسپیکر (Loud Speaker): یہ وہ آلہ ہے جو بجلی کی طاقت کو آواز کی طاقت میں بدل دیتا ہے۔ (شکل نمبر 1.14)

.15     اینٹنا (Antenna): یہ آلہ خلا سے ریڈیو کی طاقت لے کر اور اسے اینٹنا کے ذریعے رسیور (Receiver) تک پہنچا دیتا ہے۔

n

ماخذ: الیکٹرونکس ٹیکنالوجی، پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر: این پی بھٹاچاریہ، مترجم: اقبال مہدی، سنہ اشاعت: جنوری، مارچ 2005، ناشر: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

بی امّاں از ڈاکٹر بانو سرتاج

ہندوستان کے سیاسی اُفق پر نمودار ہونے والی اوّل مسلم پردہ نشین خاتون بی امّاں ہیں۔ وہ اوّل ہندوستانی خاتون ہیں جن کی صدارت میں آل انڈیا خواتین کانگریس ہندوستان

محرکِ تعلیم مصلحِ ملک و ملت نواب مشتاق حسین وقارالملک – مضمون نگار: ناشر نقوی

  ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی 1857  کے دوران ملک کی مسلم آبادی میں تعلیمی شعور بیدارکرنے والی اہم ترین شخصیات میں نواب وقارالملک مشتاق حسین زبیری کا کلیدی رول

انور ندیم کے قلمی خاکے،’جلتے توے کی مسکراہٹ‘ کے حوالے سے، مضمون نگار: محمد اویس سنبھلی

 اردو دنیا، نومبر 2024 اردو زبان و ادب میں لکھنؤکو دبستانی حیثیت حاصل ہے اوراس حوالے سے یہاں کے باکمالوں کے نام کئی اوّلیات ہیں۔ جواردو ادب کی تاریخ میں