مونوگراف تنویر احمد علوی، مصنف: ثمر جہاں

January 19, 2026 0 Comments 0 tags

قومی کونسل کی نئی مطبوعات :

مونوگراف تنویر احمد علوی‘ کی مصنفہ ڈاکٹر ثمر جہاں نے اس کتاب میں تنویر احمد علوی کی شخصیت وسوانح اور ادبی وتخلیقی سفر سے متعلق معلومات کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ تنویر احمد علوی کا شمار برصغیر کے منفرد اور محققین میں کیا جاتا ہے۔ تنویر صاحب اردو و فارسی، ہندی ادبیات کے پورے تاریخی و جغرافیائی پس منظر پر عقابی نظر رکھتے تھے۔ کلاسیکی ادبی اصناف (داستانیں، مخطوطات، فن خطاطی، مثنوی، قصیدہ، مرثیہ، رباعی، تاریخی قطعات، ہندودیو مالا واساطیر) پر انھیں عبور تھا۔ قدیم ہند کی تاریخ ہو یا ایشیائی تاریخ اسے جدید اصناف سخن سے وابستہ کر کے بیان کرنے میں انھیں ملکہ حاصل تھا۔ وہ قدیم ہند کی کئی زبانوں سے واقف تھے۔ تنویر صاحب کی دید و دریافت کا دائرہ صرف ادبی تحقیق تک محدود نہیں ہے بلکہ انھوں نے لوک ادب (بارہ ماسہ) تذکروں کی تنقیدی تاریخ اور تحقیق کے اصولوں پر مبنی ادبی اصطلاحات متعین کر کے جہاں ادبی نثر میں اضافہ کیا ہے۔ وہیں کلیات ذوق، کلیات شاہ نصیر کی تدوین سے اردو کی کلاسیکی شاعری میں ایک نئی روح پھونک دی۔ تنویر احمد علوی نے کئی نسلوں کی آبیاری کی۔ نئے نئے موضوع پر غور و فکر کرنا ان کا مقصد حیات رہا۔ تقریباً چالیس سے زائد کتابیں تصنیف و تالیف کیں۔

ڈاکٹر ثمر جہاں کا تعلق دہلی سے ہے جو تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، دہلی میں لیکچرار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ “تنویر احمد علوی کا جہانِ معانی” کے عنوان سے ان کی دو کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جو علوی صاحب کے 67 مقالات پر مشتمل ہیں۔ تنویر احمد علوی کی ایک غیر مطبوعہ تصنیف ’نشاناتِ نور‘ کو بھی انھوں نے مرتب کیا ہے۔ امید کی جانی چاہیے کہ ان کی یہ کتاب تنویر احمد علوی کی کثیر الجہات شخصیت کو سمجھنے میں ادب کے طلبا اور اسکالرز کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

پریم چند: مطالعے کی نئی جہتیں، مصنف: ڈاکٹر کمل کشور گوئنکا ، مترجم: محمد صغیر حسین

قومی کونسل کی نئی مطبوعات: ادب میں مطالعہ، تحقیق اور تجزیے کی روایت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ادب کے میدان میں ہمیشہ نئی تحقیقات اور تشریحات اور نئے تجربات ہوتے

سخنوران گجرات، مصنف سید ظہیرالدین مدنی

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  گجرات میں ایک مخلوط بولی کا آغاز آٹھویں صدی عیسوی سے ہو چکا تھا اور یہ گمان غالب ہے کہ بعد میں پنجاب، دہلی

ٹیگور بتیسی : ٹیگور کے بتیس افسانوں کا انتخاب، مصنف: رابندر ناتھ ٹیگور، مترجم: شبیر احمد

قومی کونسل کی نئی مطبوعات : رابندر ناتھ ٹیگور جیسی ہمہ جہت شخصیت بہت کم پیدا ہوئی ہیں۔ انھوں نے شعر و شاعری کے علاوہ بھی کئی ایسے کام کیے