ہندوستانی ویکسین کی ارتقائی داستان :کاؤ پاکس سے ویکسین میتری تک، مصنف: سجن سنگھ یادو مترجم: ڈاکٹر خالد اختر علیگ

January 19, 2026 0 Comments 0 tags

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات: 

صحت زندگی ہے، یہ بات مہاتما گاندھی نے کہی تھی اور حقیقت یہی ہے کہ صحت کے بغیر زندگی کا مکمل تصور نہیں کیا جا سکتا، شاید یہی وجہ ہے کہ صحت کے تئیں بیداری عام ہوتی جا رہی ہے۔ زیرِ نظر کتاب “ہندوستانی ویکسین کی ارتقائی داستان: کاؤ پاکس سے ویکسین میتری تک” کے مصنف سجن سنگھ یادو نے عالمی سطح پر صدیوں پر محیط ویکسین کی ترقی کے سفر کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے ہندوستان میں ویکسین کی ترقی کی کہانی کو بڑے دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔ اس کتاب میں ویکسین کے مواد کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار سے لے کر عالمی ویکسین کے سپر پاور کے طور پر ابھرنے تک ہندوستان کی حیران کن داستان کا بیان ہے۔ متعدی بیماریوں کے خلاف جنگ میں ویکسین سب سے طاقتور ہتھیار ثابت ہوئی ہے۔ ہندوستان نے ویکسین کے ذریعے چیچک، پولیو، خسرہ اور نو مولود کو ہونے والے کزاز (Tetanus) جیسی خوفناک بیماریوں کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کتاب قارئین کو اس بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے کہ کس طرح SARS-CoV-2 کا ظہور ہوا، اور کووڈ-19 ویکسین کی بے مثال اور تیز رفتار ترقی کا باعث بنا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کتاب میں ویکسینولوجی کے سامنے آنے والے چیلنجوں اور ہندوستان کی ویکسین صنعت کی نشوونما میں نئے امکانات پر بھی بے لاگ انداز میں گفتگو کی گئی ہے۔

اس کتاب کے مصنف سجن سنگھ یادو ایک محقق اور بیوروکریٹ ہیں۔ انھوں نے مشہور و معروف ادارے لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن (LSHTM) سے پبلک ہیلتھ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ فی الحال حکومتِ ہند کی وزارتِ خزانہ کے محکمہ اخراجات میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔

اس کتاب کے مترجم ڈاکٹر خالد اختر علیگ، لکھنؤ میں مقیم یونانی معالج و آزاد کالم نویس ہیں۔ انھوں نے 2009 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ کے اجمل خاں طبیہ کالج سے بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔ وہ لکھنؤ، اتر پردیش میں بطور ریسرچ ایسوسی ایٹ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ فی الحال علاج و معالجہ کے پیشے سے منسلک ہیں، اس کے علاوہ طب و صحت، سماجی اور سیاسی موضوعات پر اردو اخبارات اور سائنسی و طبی جرائد میں مضامین اور مقالات شائع ہوتے رہتے ہیں۔ امید ہے کہ ڈاکٹر خالد صاحب کی ترجمہ کردہ کتاب “ہندوستانی ویکسین کی ارتقائی داستان: کاؤ پاکس سے ویکسین میتری تک” قارئین و طلباء ہندوستانی ویکسین کی ارتقائی داستان: کاؤ پاکس سے ویکسین میتری تک” کے علم میں اضافے کا سبب بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

نقوشِ کلام: سوانح حیات ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، مصنف: عبداللہ ابن القمر الحسینی

قومی اردو کونسل کی مطبوعات: ادب کسی بھی زبان کا ہو، اس کا مطالعہ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب “نقوشِ کلام: سوانح

پریم چند: مطالعے کی نئی جہتیں، مصنف: ڈاکٹر کمل کشور گوئنکا ، مترجم: محمد صغیر حسین

قومی کونسل کی نئی مطبوعات: ادب میں مطالعہ، تحقیق اور تجزیے کی روایت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ادب کے میدان میں ہمیشہ نئی تحقیقات اور تشریحات اور نئے تجربات ہوتے

سخنوران گجرات، مصنف سید ظہیرالدین مدنی

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  گجرات میں ایک مخلوط بولی کا آغاز آٹھویں صدی عیسوی سے ہو چکا تھا اور یہ گمان غالب ہے کہ بعد میں پنجاب، دہلی