چنار بک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن سے متعلق پریس کانفرنس

July 16, 2026 0 Comments 0 tags

پریس ریلیز،16جولائی 2026:

سری نگر/دہلی: نیشنل بک ٹرسٹ،انڈیا، قومی اردو کونسل اور ضلع انتظامیہ، سری نگر کے باہمی اشتراک سے 18 جولائی 2026 تا 26 جولائی 2026 ایس کے آئی سی سی، سری نگر میں منعقد ہونے والے چنار بک فیسٹیول کے تعلق سے آج صبح گیارہ بجے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پریس کانفرنس میں این بی ٹی کے ڈائرکٹر جناب یووراج ملک، قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال ، ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لابرو اور چنار بک فیسٹیول کے چیف کنوینر ڈاکٹر امت وانچو نے صحافیوں سے بات چیت کی اور چنار بک فیسٹیول 2026 کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔
این بی ٹی کے ڈائرکٹر جناب یووراج ملک نے صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنار بک فیسٹیول اب ایک سالانہ کیلنڈر ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جو مطالعے کے فروغ، ادبی مکالمے اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں مختلف زبانوں کی کتابیں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی، جبکہ متعدد ادبی، ثقافتی اور فکری پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے بتایا کہ چنار بک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں ہندوستان کے مختلف علاقوں کے اردو پبلشر شریک ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اس سال کتاب میلے کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آپ نے بتایا کہ ایک شاندار مشاعرہ، شام صوفیانہ اور مظفر علی جیسی اہم شخصیات سے مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لابرو نے شکارا ریلی کو جھنڈی دکھاء اور کہا کہ 18 سے 26 جولائی تک جاری رہنے والا یہ فیسٹیول عوام کے لیے مکمل طور پر مفت ہوگا اور اس میں داخلے کے لیے کسی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔چنار بک فیسٹیول کے چیف کنوینر ڈاکٹر امت وانچو نے بھی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کی مختلف ادبی و ثقافتی تقاریب میں کالج و یونیورسٹی کے بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چنار بک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں ملک بھر سے تقریباً 200 ناشرین، 250 سے زائد بک اسٹالز اور 800 سے زیادہ ادیب، شاعر، فنکار، دانشور اور مفکرین شرکت کر رہے ہیں۔
(رابطہ عامہ سیل )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

کشمیریت کی جڑ اردو، فارسی اور کشمیری زبانوں میں پیوست ہے: پروفیسر مفتی مدثر فاروقی

پریس ریلیز19جولائی 2026: سری نگر/دہلی: چنار بک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں آتھر کارنر میں آج ایک مذاکرہ بعنوان ’اردو، کشمیریت اور مشترکہ تہذیبی روایات کی میناکاری‘ منعقد کیا گیا۔

عالمی کتاب میلے میں قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مختلف موضوعات پر تین اہم مذاکروں کا انعقاد

نئی دہلی:عالمی کتاب میلے میں قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے اسٹال پر کونسل کے زیرِ اہتمام آج تین اہم موضوعات ’’اردو زبان اور نئی نسل‘‘، ’’انڈین نالج سسٹم

قومی اردو کونسل کے اسٹال پر ’ہندی صحافت پر اردو کے اثرات‘پر مذاکرہ

آج عالمی کتاب میلے میں قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے زیرِ اہتمام ’ہندی صحافت پر اردو کے اثرات‘ کے عنوان سے ایک اہم مذاکرے کا انعقاد کیا گیا،