قومی اردو کونسل میں اردو اسپیکنگ یونین، ماریشس کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ

January 17, 2023 0 Comments 0 tags

 

نئی دہلی : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں ماریشس کی اردو اسپیکنگ یونین کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ پیش کیا گیا۔ کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے معزز مہمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ماریشس میں بہت بڑی آبادی اردو بولنے والوں کی ہے جو نہ صرف اس زبان کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے، بلکہ وہ اس زبان میں تعلیم بھی حاصل کر رہی ہے۔ وہاں کی تہذیب و ثقافت میں ہندوستانیت رچی ہوئی ہے۔ محمد علی صاحب وہاں فروغ اردو کے لیے قائم ادارے اردو اسپیکنگ یونین کے جنرل سکریٹری ہیں اور سماجی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے‌ رہتے ہیں ۔

مہمان موصوف نے اپنے تاثرات میں کونسل اور پروفیسر شیخ عقیل احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونین کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ گزشتہ بیس سال سے قائم ہے، جس کے تحت مختلف علمی و ثقافتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں، ماضی میں قومی کونسل کے زیر اہتمام متعدد ورکشاپ ہوئے ہیں جن میں ہم نے حصہ لیا ہے ۔ ہم لوگ وہاں کے اسکولوں اور مدرسوں کے نصاب میں اردو کی شمولیت پر کام کر رہے ہیں۔ یونین کے ذریعے مختلف تقافتی سرگرمیوں جیسے ڈراما اور مشاعرہ وغیرہ کا بھی اہتمام کیا جاتاہے۔ انھوں نے کہا کہ ماریشس میں فروغ اردو کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں توقع ہے کہ کونسل اس سلسلے میں اپنے تجربات اور وسائل کے ذریعے ہمارا تعاون کرے گی۔ شیخ عقیل نے انھیں یقین دلایا کہ کونسل اپنے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے ماریشس میں فروغ اردو کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

اس موقعے پر پروفیسر انور پاشا نے بھی اظہار خیال کیا اور ماریشس میں اردو زبان کی ترویج و ترقی کے امکانات کی نشان دہی کی۔   اس استقبالیہ تقریب میں کونسل کا تمام عملہ شریک رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

الیکٹرانک میڈیا میں بذریعہ اردو روزگار کے مواقع مضمون نگار: شاہ رشاد عثمانی

الیکٹرانک میڈیا میں بذریعہ اردو روزگار کے مواقع شاہ رشاد عثمانی اردو  میں  روزگار کا سوال اس عہد کا ایک سلگتا ہوا سوال ہے، جس نے اردو تعلیم کے سلسلے

مرزا محمود بیگ ساز برہانپوری :مسعود بیگ تشنہ

 مرزا محمود بیگ ساز برہانپوری شہر برہانپور (مدھیہ پردیش) کی بیسویں صدی کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک شخصیت ہیں۔ یہ وہی شہر ہے جو پارچہ بافی، کپڑا مِلوں،

اردو میں غیرمنقوط کتابیں: ایک تعارف مضمون نگار: محمد جمیل اختر جلیلی ندوی

اردو میں غیرمنقوط کتابیں: ایک تعارف  محمد جمیل اختر جلیلی ندوی اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں سے انسان ایک ایسی مخلوق ہے، جس کوبہت ساری ایسی خصوصیات سے نوازا گیاہے،