تاریح ادب اردو (اول تاپنجم جلد)

پانچ جلدوں پر مشتمل تاریخ ادب اردو کونسل نے شائع کی ہے۔ اس میں آغاز سے سترہویں صدی تک اردو ادب کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ جلدیں ماہر محققین پروفیسر گیان چندر جین اور پروفیسر سیدہ جعفر نے مل کر لکھی ہیں۔

ارد و ادب کی تاریخ پر لکھی گئی دوسری کتابوں سے یہ کتا ب کئی معاملوں میں مختلف ہے خاص طور سے جزئیات کی سطح پر۔ اس میں کشمیر سے لے کر کنیا کماری اور کھمبات سے لے کر خلیج بنگال تک کے صوفیائے کرام، شعرا اور مصنفین کی خدمات اور اردو زبان کے ارتقا کو تفصیل سے بتایا گیا ہے۔

نمائشِ کتب

اشاعت کی افادیت تبھی ہے جب مطبوعات عوام اور قارئین تک بروقت پہنچ سکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے کونسل نے کتابوں کی فروخت کو بڑھاوا دینے کے یے متحدہ کوشش کی ہیں۔ اس کے لیے ملک بھر میں وی۔ او (V.O.)، ریاستی اردو اکادمیوں اور تعلیمی اداروں کے نیٹ ورک کا استعمال کیا گیا ہے۔ کونسل نے ہندوستان میں منعقدہ مختلف بین الاقوامی، نمائش ِ کتب میں شرکت کی ہے اور اس طرح کی کئی نمائشوں کا خود بھی انعقاد کیا ہے۔ یہ کوششیں بارآور ثابت ہوئیں اور کونسل کی مطبوعات کی خریداری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ کونسل نے اب تک دہلی ، ممبئی، کولکاتا، لکھنؤ، پٹنہ، سری نگر ، اور حیدر آباد میں بارہ کل ہند کتاب میلوں اور دہلی اور گواہاٹی میں دو علاقائی کتب میلوں کاانعقاد کیا ہے۔