• Black Theme
  • Default Theme

عربی اور فارسی کا فروغ

عربی اور فارسی کا فروغ

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کو ملک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے سلسلے میں کلاسیکی زبانوں کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے۔ عربی اور فارسی زبان کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف پروگراموں کی شروعات کی گئی ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. تھوک خریداری اسکیم کے تحت این سی پی یو ایل کے ذریعے خریدی گئی کتابوں کو لائبریریوں اور ریڈنگ روم کو فراہم کر کے انھیں مستحکم کرنا۔
  2. عربی اور فارسی میں لکچرس، تقریری مقابلے، مباحثے وغیرہ کا انعقاد کرنا۔
  3. عربی، اور فارسی میں سے کسی ایک زبان کو لے کر ذو لسانی لغات تیار کرنا۔
  4. عربی اور فارسی کے نادر نسخوں کو شائع کرنا۔
  5. عربی اور فارسی کی کتابوں کی تھوک خریداری کرنا۔
  6. عربی اور فارسی زبان، ادب اور ثقافت پر تحقیق کرنے والے طلبا کے لیے وظائف/ انعامات دینا۔
  7. عربی اور فارسی میں پروجیکٹ، قلیل مدّتی مطالعات، سیمینار، کانفرنسوں، ورکشاپ وغیرہ کا انعقاد کرنا۔
  8. عربی اور فارسی زبان کی تعلیم وتدریس کے لیے ادارے قائم کرنا اور ان کے رکھ رکھاؤ اور ترقی کے لیے کام کرنا۔
  9. ان زبانوں کی بہتری، ترویج اور ترقی کے لیے ایسے اقدامات اٹھانا جو موزوں اور مناسب ہوں۔