پریم چند: مطالعے کی نئی جہتیں، مصنف: ڈاکٹر کمل کشور گوئنکا ، مترجم: محمد صغیر حسین

January 20, 2026 0 Comments 0 tags

قومی کونسل کی نئی مطبوعات:

ادب میں مطالعہ، تحقیق اور تجزیے کی روایت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ادب کے میدان میں ہمیشہ نئی تحقیقات اور تشریحات اور نئے تجربات ہوتے رہتے ہیں۔ ہر دور کی نسل کے سامنے بھی نئے سوالات اور نئے مسائل ہوتے ہیں۔ جب تک انسانی ذہن میں نئے افکار اور خیالات کو جنم دینے کی صلاحیت رہے گی تب تک ہمیشہ نئے مطالعے کا امکان موجود رہے گا۔ اسی مناسبت سے “پریم چند: مطالعے کی نئی جہتیں” کے مصنف ڈاکٹر کمل کشور گوئنکا نے پریم چند کی زندگی، افکار و خیالات اور دیگر تصورات کی نئی جہتوں کو کھولنے کی سعی کی ہے۔ اردو لکھنے والوں میں پریم چند پہلے شخص تھے جنہوں نے عوامی زندگی کو اپنی تخلیق کا محور و مرکز بنایا۔ وہ جب افسانہ نگاری کے میدان میں اترے تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے ملک کی غلامی پر توجہ مرکوز کی اور حب الوطنی کے پاکیزہ جذبے سے سرشار کہانیاں اردو زبان میں تحریر کیں۔ برطانوی ظلم و جبر کے اس دور میں خالص حب الوطنی کہانیاں لکھنا، درحقیقت ایک جرات مندانہ قدم تھا۔ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ پریم چند کی زندگی کے کچھ اہم اور نامعلوم گوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

مصنف اور مترجم کا تعارف: ڈاکٹر کمل کشور گوئنکا کا مطالعہ کافی وسیع ہے۔ انہوں نے “پریم چند: مطالعے کی نئی جہتیں” کو مواد کی چھان بین اور ضروری پہلوؤں پر غور و فکر کرنے کے بعد تحریر کیا ہے۔

اس کتاب کے مترجم محمد صغیر حسین کی پیدائش 23 جون 1951 کوالہ آباد (یوپی) میں ہوئی۔ انہوں نے ایم اے، ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور وکالت، تصنیف و تالیف اور ترجمہ نگاری سے وابستہ ہو گئے۔ ہندوستان کے متعدد اخبارات میں ان کے مضامین اور تراجم شائع ہوتے رہتے ہیں۔ صغیر صاحب نے ترجمہ کی زبان کو عام فہم اور آسان رکھنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ اس کتاب سے ہندی قارئین کی طرح اردو قارئین بھی مستفید ہو سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

آئین ہند: ان کہی کہانی، مصنف : رام بہادر رائے، مترجم جاوید عالم

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  ئین کی افادیت اور اہمیت مسلم ہے۔ اسی لیے قانونی موضوعات اور مسائل اب تحقیق و تنقید کا محور بنتے جا رہے ہیں۔ کسی

ہندوستانی ویکسین کی ارتقائی داستان :کاؤ پاکس سے ویکسین میتری تک، مصنف: سجن سنگھ یادو مترجم: ڈاکٹر خالد اختر علیگ

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  صحت زندگی ہے، یہ بات مہاتما گاندھی نے کہی تھی اور حقیقت یہی ہے کہ صحت کے بغیر زندگی کا مکمل تصور نہیں کیا

سخنوران گجرات، مصنف سید ظہیرالدین مدنی

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  گجرات میں ایک مخلوط بولی کا آغاز آٹھویں صدی عیسوی سے ہو چکا تھا اور یہ گمان غالب ہے کہ بعد میں پنجاب، دہلی