یوگا جسمانی و ذہنی تطہیروتزکیہ کا بہترین ذریعہ ہے: ڈاکٹر شمس اقبال

June 21, 2024 0 Comments 0 tags

 قومی اردو کونسل میں بین الاقوامی یوم یوگ منایا گیا


نئی دہلی :   قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام کونسل کے صدر دفتر جسولہ،نئی دہلی میں آج بین الاقوامی یوم یوگ منایا گیا۔ اس موقعے پر قومی کونسل کے ڈائرکٹر  ڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ صحت و تندرستی کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ یوگا کا شمار حفظان صحت کے عوامل میں ہوتا ہے۔ یہ ہندوستانی تہذیب و ثقافت کابھی اہم حصہ ہے، آج عالمی سطح پربھی اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے۔

 انھوں نے کہا کہ یوگا جسم ،ذہن اور روح کو توانائی اور تابناکی عطا کرتا ہے۔ یہ ایسی چیز ہے کہ اگر اس کو معمول کا حصہ بنایاجائے تو انسان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت توانائی سے بھی لبریز ہوجاتا ہے۔ یوگا ایسا عمل ہے جو انسان کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ توازن ،ہم آہنگی اور امن و سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔یہ موجودہ دور میں تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر کونسل کے کارکنان کو یوگا کے بہت سے آسن بھی سکھائے گئے۔

(رابطہ عامہ سیل)                                                     

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

وہاب اشرفی کے ادبی کارنامے مضمون نگار:۔ فہیم اشرف

وہاب اشرفی کے ادبی کارنامے فہیم اشرف پروفیسر وہاب اشرفی ہمہ جہت اور عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ ادب سے ان کی والہانہ فریفتگی وشیفتگی کا اس سے بڑا ثبوت

اردو افسانوں میں خودکلامی کے عناصر – مضمون نگار: محمد علیم اسماعیل

اردو افسانوں میں خود کلامی کے عناصر ابتدا سے ہی ملتے ہیں۔ پریم چند نے اپنے کئی افسانوں میں اس تکنیک کا استعمال کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا

دبستانِ رامپور اور حیدرآباد، چند مشترک باتیں مضمون نگار: محمد الیاس

دبستانِ رامپور اور حیدرآباد، چند مشترک باتیں  محمد الیاس دبستان رامپور اپنی ادبی خدمات کے لیے مشہور ہے لیکن حیدرآباد کا نام ادبی خدمات کے سلسلے میں رامپور سے بھی