جمہوری افکار و اقدار کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری: پر وفیسر دھننجے سنگھ

January 29, 2024 0 Comments 0 tags

 

قومی اردو کونسل میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر تقریب پرچم کشائی

نئی دہلی: جمہوریت بہت اہم چیز ہے مگر جمہوریت میں بہت سے چیلنجز بھی ہوتے ہیں۔ آج جمہوریت اور بنیادی حقوق کو سیلیبریٹ کرنے کی شدید ضرورت ہے۔  یہ باتیں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ نے یوم جمہوریہ کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہم آج یہ جشن مناتے ہیں تاکہ پورے سال ہم یہ یاد رکھیں کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور اسی کی ترقی کے لیے ہم سب مل جل کر کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل ایک بڑا ادارہ ہے جو اردو کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے اور اس زبان کا جمہوریت سے گہرا رشتہ ہے۔ جمہوری اقدار و افکار کے فروغ و اشاعت میں اردو شاعری اور صحافت نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر (ایڈمین) جناب محمد احمد، ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اور جونیئر کم آفیسر محترمہ نیلم رانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قبل ازاں قومی اردو کونسل کے صدر دفتر جسولہ میں پرچم کشائی تقریب کا نہایت تزک و احتشام سے اہتمام کیا گیا۔ قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ نے پرچم کشائی کی۔ کونسل کے عملے نے قومی ترانہ گایااور ترنگے کو سلامی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

نفسیات جنوں، مصنف: برنارڈ ہارٹ، مترجم عبیدہ زمان

 ماہنامہ اردو دنیا ،جون 2024  دماغی خلل کی تاریخ((The History of Mental Disarder غیر معتدل دماغی مظاہر کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اس کا ذکر مشرق اور مغرب کی انتہائی

سید محمد نسیم انہونوی: حیات و خدمات – مضمون نگار: شہلا پروین

  سید محمد نسیم انہونوی اردو ادب میں کثیرالجہات شخصیت کے مالک ہیں۔وہ صرف نا ول نگار ہی نہیں ہیں بلکہ افسانہ نگار،مقالہ نگاراور عظیم صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ

عادل ناگپوری: فن اور شخصیت، مضمون نگار:محمد اسد اللہ

 ماہنامہ اردو دنیا ،جولائی2024 وسط ہند کا شہر ناگپور ادب کے مشہور مراکز مثلا دہلی، لکھنؤ، لاہور،حیدر آ باد وغیرہ کی طرح ابتدا ہی سے علمی و ادبی سر گر