قومی اردو کونسل میں 74ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر تقریب پرچم کشائی

January 27, 2023 0 Comments 0 tags

 

ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ تمام شہریوں کی مشترکہ ذمےداری: پروفیسر شیخ عقیل احمد

 نئی دہلی: آج کا دن یعنی یوم جمہوریہ ہمارے ملک کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ آج ہی کے دن دستور ہند کا نفاذ عمل میں آیا تھا ۔ یہ بات قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے آج یہاں 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی  جمہوریت میں ملک کے ہرشہری کومساوی اختیارات و حقوق حاصل ہیں، ساتھ ہی ہم سب پر یکساں ذمے داری بھی عائد ہوتی ہے کہ جمہوریت کا ہر ممکن تحفظ کریں۔ انھوں نے کہا کہ آج کے دن ملک کے تمام باشندوں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ ہندوستان کو ایک مثالی جمہوری ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک ساری دنیا میں ایک عظیم جمہوری ملک کے طورپرجانا جاتا ہے جس میں بے پناہ تہذیبی و ثقافتی تنوع ہے، تہذیبی و مذہبی رنگارنگی ہندوستان کی خوب صورتی ہے جسے برقرار رکھنا ہم سب پر لازم ہے ۔

ڈاکٹر عقیل احمد نے مزید کہا کہ اردو زبان سے بھی جمہوریت کا گہرا تعلق ہے۔ جمہوری افکار و اقدار کے فروغ اور اشاعت میں اردو صحافت و شاعری نے جوخدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اردو کے جمہوری مزاج نے ملک کی سالمیت اوریکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج بھی اردو زبان اپنی اس ڈگر پر قائم ہے اور ملک کی جمہوری روح کی حفاظت میں پیش پیش ہے۔

قبل ازاں قومی اردو کونسل کے صدردفترمیں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد تزک واحتشام کے ساتھ کیا گیا۔ کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے پرچم کشائی کی۔کونسل کےعملے نے قومی ترانہ گایا اورترنگے کو سلامی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

اکیسویں صدی کی شاعرات بنگالہ اور تانیثی ڈسکورس – مضمون نگار: سعدیہ صدف

  عورت قدرت کا حسین شاہکار ہے ۔ اس کا وجود فطرت کی دلکشی کا مظہر ہے۔ عورت، خاندان میں پائیدار ترقی اور معیار زندگی کی کلید ہے۔ انسان کو

اودھ کا بابائے صحافت: منشی نول کشور – مضمون نگار: سفیان احمد انصاری

  شمالی ہند میں اُردوصحافت کاآغاز1837  ہی میں ہوگیاتھا؛اور مرزا پور (بنارس) سے اردو کاپہلا رسالہ ’خیر خواہ ہند‘ 1837 میں ایک عیسائی پادری آرسی ماتھر کی ادارت میں نکلنا

الیاس احمد گدی کی سفرنامہ نگاری : لکشمن ریکھا کے پار ’ کے حوالے سے – مضمون نگار: فیروز عالم

 الیاس احمد گدی نے 1968میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش(اس وقت کا مشرقی پاکستان) کا سفر کیا تھا۔ اس  حیرت انگیز لیکن پُر خطر