آئین ہند: ان کہی کہانی، مصنف : رام بہادر رائے، مترجم جاوید عالم

January 18, 2026 0 Comments 0 tags

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات: 

ئین کی افادیت اور اہمیت مسلم ہے۔ اسی لیے قانونی موضوعات اور مسائل اب تحقیق و تنقید کا محور بنتے جا رہے ہیں۔ کسی بھی ملک کا قانون، وہاں کے عوام اور وہاں کے قانون ساز اداروں کی نمائندگی کرتا ہے۔ آئین سے ملک کا طرزِ حکومت تشکیل پاتا ہے اور ایک سیاسی نظام اسے چلاتا ہے۔ آئین ہی سے سرکار، انتظامیہ اور سماج میں عوامی فلاح و بہبود کا کام کرنا بھی ممکن ہوتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب “آئینِ ہند: ان کہی کہانی” کے مصنف رام بہادر رائے نے آئین ہند سے متعلق دو ہی بنیادی سوالات کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔ پہلا یہ کہ آئین کیسا بنا؟ دوسرا یہ کہ وہ کیونکر بنا؟ اب تک کی تمام کتابیں پہلے سوال پر ہی مرکوز رہی ہیں۔ یہ کتاب غیر روایتی حقائق سے قاری کو واقف کرانے کی ایک کوشش ہے اور اس سوال سے بحث کرتی ہے کہ جو آئین وجود میں آیا وہ کیونکر اور کن حالات میں تشکیل پایا۔ آئین کی تشکیل کے مختلف مراحل میں 1935 کا سال سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں سے ہمارا جو آئینی سفر شروع ہوا، وہ کئی طرح کے سوالات سے بھرا پڑا ہے۔ آئین کو مہاتما گاندھی نے ایک وسیلے کے طور پر جس حد تک بھی ممکن ہو سکا موثر اور طاقتور بنایا۔ یہ گاندھی جی ہی کی شخصیت تھی جس نے مجلسِ آئین ساز میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی دوبارہ شمولیت کو ممکن بنا دیا۔

رام بہادر رائے ایک صحافی اور دانشور کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی پیدائش 1946 میں غازی پور (یوپی) میں ہوئی۔ انھوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے علم معاشیات میں ایم اے اور راجستھان یونیورسٹی سے جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی متعدد تصانیف مختلف النوع موضوعات پر منظرِ عام پر آ چکی ہیں، جن میں ‘رہبری کے سوال’، ‘منزل سے زیادہ سفر’ وغیرہ اہمیت کی حامل ہیں۔ رام بہادر رائے صاحب پدم شری سمیت متعدد انعامات و اعزازات سے نوازے جا چکے ہیں جن میں اودھیش پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کی اعزازی ڈی لٹ بھی شامل ہے۔

اس کتاب کے مترجم جاوید عالم کا تعلق پلکھوا ضلع ہاپوڑ (یوپی) سے ہے۔ انھوں نے جے این یو نئی دہلی سے ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ “اردو ہندی میں گئو دان تنقید” کے عنوان سے ان کی کتاب شائع ہو چکی ہے۔ جاوید صاحب نے “آئینِ ہند: ان کہی کہانی” کے مکمل متن کا ہندی سے اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ ترجمہ کی زبان کو عام فہم اور آسان رکھنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ اس کتاب سے ہندی قارئین کی طرح اردو قارئین بھی مستفید ہو سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

مونوگراف تنویر احمد علوی، مصنف: ثمر جہاں

قومی کونسل کی نئی مطبوعات : مونوگراف تنویر احمد علوی‘ کی مصنفہ ڈاکٹر ثمر جہاں نے اس کتاب میں تنویر احمد علوی کی شخصیت وسوانح اور ادبی وتخلیقی سفر سے

ہندوستانی ویکسین کی ارتقائی داستان :کاؤ پاکس سے ویکسین میتری تک، مصنف: سجن سنگھ یادو مترجم: ڈاکٹر خالد اختر علیگ

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  صحت زندگی ہے، یہ بات مہاتما گاندھی نے کہی تھی اور حقیقت یہی ہے کہ صحت کے بغیر زندگی کا مکمل تصور نہیں کیا

سخنوران گجرات، مصنف سید ظہیرالدین مدنی

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  گجرات میں ایک مخلوط بولی کا آغاز آٹھویں صدی عیسوی سے ہو چکا تھا اور یہ گمان غالب ہے کہ بعد میں پنجاب، دہلی