ویر ساورکر اور تقسیم ہند کا المیہ مصنف: اودے ماہرکر، چرایو پنڈت،مترجم: پروفیسر مظہر آصف، ڈاکٹر مسعود عالم

January 19, 2026 0 Comments 0 tags

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات: 

زیرِ نظر کتاب “ویر ساورکر اور تقسیم ہند کا المیہ” دراصل اُدے ماہرکر اور چرایو پنڈت کی انگریزی کتاب “Veer Savarkar: The Man Who Could Have Prevented Partition” کا ترجمہ ہے۔ یہ کتاب تقسیمِ ہند کی المناک کہانی اور اسے روکنے کے لیے ساورکر کی کوششوں کا ایک حقیقی خاکہ پیش کرتی ہے۔ ہندوستانی تاریخ میں تقسیمِ ہند سے بڑا سانحہ آج تک ہوا ہی نہیں۔ تقسیمِ ہند ایک سانحہ اس لیے ہے کہ یہ ہماری تسلسل کے ساتھ جاری رہنے والی کثیر مذہبی فکری روایات سے غداری اور بے وفائی کا پیش خیمہ ہے۔ اس کتاب کے پڑھنے سے علم ہوتا ہے کہ کس طرح ساورکر کے وژن کی عدم موجودگی نے ہماری قومی نفسیات کو متاثر کیا اور ہمیں اپنی حقیقی صلاحیتوں کے حصول سے محروم رکھا، ساتھ ہی اس کتاب میں ساورکر کی شخصیت اور ان کے وژن سے متعلق بعض ایسے نکات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن سے ملک ناواقف تھا۔ امید ہے کہ یہ کتاب نہ صرف ہندوستانی سماج میں پائی جانے والی بہت سی غلط فہمیوں اور شکوک و شبہات کو ختم کرے گی بلکہ معاشرے کو وسیع تر معنوں میں ان حقیقی عوامل کو سمجھنے میں بھی مدد دے گی جو تقسیمِ ہند اور اس کے بعد کے نتائج کا باعث بنے۔

اس کتاب کے مؤلفین اُدے ماہرکر اور چرایو پنڈت ہیں۔ دونوں کا مطالعہ انتہائی وسیع ہے۔ ان دونوں نے “Veer Savarkar: The Man Who Could Have Prevented Partition” کے عنوان سے اس کتاب کو مواد کی چھان بین اور ضروری پہلوؤں پر غور و فکر کے بعد تحریر کیا ہے۔

اس کتاب کے مترجمین پروفیسر ڈاکٹر مظہر آصف اور ڈاکٹر مسعود عالم ہیں۔ پروفیسر مظہر آصف ان چند علمی شخصیتوں میں سے ایک ہیں جو سماج اور تاریخ کی تفہیم میں لسانیات کے کردار کو سمجھنے کی حتی الامکان کوشش کرتے رہے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے انھوں نے آسام کی سماجی و ثقافتی تاریخ کو فارسی زبان کے حوالے سے منظرِ عام پر لانے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا تدریسی اور علمی سفر گوہاٹی یونیورسٹی سے شروع ہوا اور دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اپنے اوج پر پہنچا۔ فارسی، آسامی اور انگریزی میں ان کی 10 سے زائد کتابیں اور 50 سے زائد تحقیقی مضامین مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ اس وقت پروفیسر مظہر آصف جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دوسرے مترجم ڈاکٹر مسعود عالم جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرتے وقت مترجمین نے زبان کو عام فہم اور آسان رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ انگریزی قارئین کی طرح اردو قارئین بھی اس کتاب سے استفادہ کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

وطن کا سچا سپاہی مظہر الحق، مصنفہ: نہاں رباب

قومی کونسل کی نئی مطبوعات: بچوں کے لیے لکھی گئی یہ کہانی اپنے موضوع کے اعتبار سے دلچسپ اور منفرد ہے۔ اس کہانی کا مرکزی کردار مظہر الحق جیسی عظیم

ٹیگور بتیسی : ٹیگور کے بتیس افسانوں کا انتخاب، مصنف: رابندر ناتھ ٹیگور، مترجم: شبیر احمد

قومی کونسل کی نئی مطبوعات : رابندر ناتھ ٹیگور جیسی ہمہ جہت شخصیت بہت کم پیدا ہوئی ہیں۔ انھوں نے شعر و شاعری کے علاوہ بھی کئی ایسے کام کیے

پریم چند: مطالعے کی نئی جہتیں، مصنف: ڈاکٹر کمل کشور گوئنکا ، مترجم: محمد صغیر حسین

قومی کونسل کی نئی مطبوعات: ادب میں مطالعہ، تحقیق اور تجزیے کی روایت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ادب کے میدان میں ہمیشہ نئی تحقیقات اور تشریحات اور نئے تجربات ہوتے