نقوشِ کلام: سوانح حیات ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، مصنف: عبداللہ ابن القمر الحسینی

January 20, 2026 0 Comments 0 tags

قومی اردو کونسل کی مطبوعات:

ادب کسی بھی زبان کا ہو، اس کا مطالعہ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب “نقوشِ کلام: سوانح حیات ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام” بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کتاب کا مقصد دل و دماغ کو روشن کرنا ہے اور علم کی روشنی کو عام کرنا ہے۔ یہ کتاب ڈاکٹر عبدالکلام کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتی ہے تاکہ اردو کے طلبا و طالبات ہندوستان کے مشہور سائنس دان، بابائے میزائل سابق صدرِ جمہوریہ ہند ڈاکٹر عبدالکلام کی حیات اور کارناموں سے واقفیت حاصل کر سکیں۔ اے پی جے عبدالکلام ہندوستان کے ایک عظیم سپوت تھے، وہ بے انتہا لگن اور اپنی منزل پانے کے لیے سب کچھ قربان کر دینے کا جذبہ رکھتے تھے۔ ہندوستان کی ترقی ان کا خواب تھا، جسے انھوں نے زندگی کے آخری دن تک شرمندۂ تعبیر کرنے کی کوشش کی۔ ان کے سائنسی افکار کی گونج مشرق سے مغرب تک پہنچی۔ انھوں نے جو کچھ کہا اپنی گہری تحقیق، وسیع مطالعہ اور طویل تجربے کے بعد کہا۔ ڈاکٹر عبدالکلام نے ہندوستان کو ایک طاقتور ایٹمی ملک بنانے کا خواب اپنی آنکھوں میں سجایا۔ رات دن محنت کی، آخر وہ دن آ ہی گیا کہ ہندوستان ایٹمی ملک بن گیا اور اے پی جے عبدالکلام اس ملک کو ایٹمی بنانے والی ٹیم کے ہیرو بن گئے۔

عبداللہ ابن القمر الحسینی (عبداللہ کاظمی) کا تعلق یوپی کے مردم خیز ضلع علی گڑھ کے کوٹھیا معافی سے ہے۔ انھوں نے فاضل اور ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ تحقیق، تدوین اور ترجمہ ان کی دلچسپی کے شعبے ہیں۔ وہ ان لوگوں میں ہیں جو ہر چیز کو گہری دلچسپی اور محققانہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کی متعدد تصانیف مختلف النوع موضوعات پر منظرِ عام پر آ چکی ہیں جن میں ‘حکیم الاسلام کی حکیمانہ باتیں’، ‘زندگی کے روشن و تاریک پہلو’، ‘احکامِ المیت’ اور ‘دین و غیرہ اہمیت’ کی حامل ہیں۔ آج کل عبداللہ صاحب اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امید کی جانی چاہیے کہ ان کی یہ کتاب “نقوشِ کلام” عبدالکلام شناسی میں ادب کے طلبا اور اسکالرز کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوگی۔

خریداری کے لیے رابطہ کریں

Address : West Block – 8, Wing – 7, R. K. Puram,
New Delhi – 110066
Telephone : (+91 – 11) 26109746, 26108159
Fax : (+91 – 11) 26108159

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

ٹیگور بتیسی : ٹیگور کے بتیس افسانوں کا انتخاب، مصنف: رابندر ناتھ ٹیگور، مترجم: شبیر احمد

قومی کونسل کی نئی مطبوعات : رابندر ناتھ ٹیگور جیسی ہمہ جہت شخصیت بہت کم پیدا ہوئی ہیں۔ انھوں نے شعر و شاعری کے علاوہ بھی کئی ایسے کام کیے

سوانح عمری حاجی محمد سمیع اللہ خاں بہادر سی۔ آئی۔ ای، مصنف: مولوی محمد ذکاء اللہ

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  ادب کسی بھی زبان کا ہو، اس کا مطالعہ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ مولوی محمد ذکاء اللہ کی

آئین ہند: ان کہی کہانی، مصنف : رام بہادر رائے، مترجم جاوید عالم

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  ئین کی افادیت اور اہمیت مسلم ہے۔ اسی لیے قانونی موضوعات اور مسائل اب تحقیق و تنقید کا محور بنتے جا رہے ہیں۔ کسی