:قومی کونسل کی نئی مطبوعات
پالکی’ میں سنت گیانیشور اور سنت تکارام کی سالانہ پالکی سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کہانی کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ سنت تکارام کی پالکی کی پہلی آرتی حضرت انگد شاہ بابا درگاہ پر ہوتی ہے۔ اس آرتی میں ہندو اور مسلمان بہت بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں جو قومی یکجہتی کی ایک مثال ہے۔ یہ کہانی بچوں کو اپنے ملک کی تہذیب و تمدن سے واقف کراتی ہے اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔
شاہ تاج خان (مصنفہ کا تعارف): شاہ تاج خان کا شمار بچوں کے ادیبوں میں ہوتا ہے۔ بچوں کے موضوعات پر ان کی تحریریں نہایت دلنشیں، موثر اور فکری توانائی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ 2020 میں شاہ تاج خان نے بچوں کے لیے سائنس کے موضوعات پر مشتمل مختصر کہانیاں لکھنا شروع کیں۔ ان کی کہانیوں کے دو مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ پہلا مجموعہ ‘پکنک’ (2020) اور دوسرا ‘سائنس’ 2022 میں منظرِ عام پر آیا۔ انہیں مختلف اکادمیوں نے انعامات و اعزازات سے بھی نوازا ہے۔
خریداری کے لیے رابطہ کریں
Address : West Block – 8, Wing – 7, R. K. Puram,
New Delhi – 110066
Telephone : (+91 – 11) 26109746, 26108159
Fax : (+91 – 11) 26108159