خطباتِ مودی لال قلعہ کی فصیل سے

January 21, 2026 0 Comments 0 tags

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات: 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ملک اور مٹی کی محبت میں ایسے کام کیے، جس سے ہندوستان کے بارے میں لوگوں کا تصور بدلا اور ہندوستان کی تصویر بھی بدلی ہے۔ صنعت و تجارت، طب و صحت، سائنس و ٹکنالوجی اور دیگر میدانوں کی ترقیات انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ انھوں نے ہمارے ملک کو بد عنوانی اور بھرشٹا چار سے پاک ایک صاف شفاف نظام اور ڈیجیٹل انڈیا کا تصور دیا اور ایسی اسکیمیں دیں، جن سے ہندوستان کے تمام طبقات کو فائدہ ہوا۔ اجولا اسکیم، جن اوشدھی یوجنا، پی ایم آیوشمان، غریب کلیان یوجنا، سوچھ بھارت، سوکنیا یوجنا وغیرہ، اس کے علاوہ اور بہت سی اسکیمیں ہیں۔ جس کے ذریعے انھوں نے بلا تفریق مذہب و ملت، ذات پات ہندوستان کے تمام طبقات کو جوڑنے اور فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔ انھوں نے خواتین کے امپاورمنٹ پر بھی زور دیا جس سے خواتین کو بہت سے میدانوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ کووڈ بحران کے دوران اپنی دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کو ایک بڑے بحران سے نکالا اور آتم نر بھر بھارت کا خوبصورت اور با معنی تصور دیا۔ انھوں نے پرانی معاشی اور خارجہ پالیسیوں میں بھی تبدیلی کی اور ایسی پالیسیاں بنائیں جو ملک کے مفاد میں ہوں، جن سے ہمارے ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر مضبوطی اور استحکام حاصل ہو، تبدیلی اور گڈ گورننس کے یہ گیارہ سال یقیناً سنہرے حرفوں میں لکھے جائیں گے۔ ہمارے وزیر اعظم کا مشن اور منشور ہی ملک کی خدمت ہے، اس لیے ان کا ہر لمحہ اپنی مٹی کی محبت اور ملک کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ گیتا کے مشہور اشلوک جس میں کہا گیا ہے کہ ایک کرم یوگی صرف کرم کرنا جانتا ہے پھل کی فکر نہیں کرتا ہے، مودی جی بھی پھل کی فکر کیے بغیر دن رات پورے سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے اپنا کام لگا تار کرتے رہتے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی ایک نایاب انسان ہیں جسے انگریزی میں Rare Human being کہا جاتا ہے۔

عزت مآب نریندر مودی نے اپنے گیارہ سالہ دور اقتدار (2014-2025) میں 15 اگست کے موقعے پر لال قلعہ سے قوم کے نام جو خطاب کیا تھا، اسے ترتیب وار اس میں جمع کر دیا گیا ہے، تاکہ لوگ ان کے وژن اور ان کے مشن کو بخوبی پڑھ اور سمجھ سکیں۔ ان کے خطاب کی سب سے بڑی خصوصیت ان کی بے باکی ہے، وہ بڑی خوش اسلوبی سے اپنی بات سامعین کے سامنے رکھتے ہیں، ان کے انداز بیان میں ایک جادو ہے، ان کا خطاب لوگوں کو مسحور کر دیتا ہے۔

خریداری کے لیے رابطہ کریں
Address : West Block – 8, Wing – 7, R. K. Puram,
New Delhi – 110066
Telephone : (+91 – 11) 26109746, 26108159
Fax : (+91 – 11) 26108159

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

ٹیگور بتیسی : ٹیگور کے بتیس افسانوں کا انتخاب، مصنف: رابندر ناتھ ٹیگور، مترجم: شبیر احمد

قومی کونسل کی نئی مطبوعات : رابندر ناتھ ٹیگور جیسی ہمہ جہت شخصیت بہت کم پیدا ہوئی ہیں۔ انھوں نے شعر و شاعری کے علاوہ بھی کئی ایسے کام کیے

نقوشِ کلام: سوانح حیات ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، مصنف: عبداللہ ابن القمر الحسینی

قومی اردو کونسل کی مطبوعات: ادب کسی بھی زبان کا ہو، اس کا مطالعہ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب “نقوشِ کلام: سوانح

سوانح عمری حاجی محمد سمیع اللہ خاں بہادر سی۔ آئی۔ ای، مصنف: مولوی محمد ذکاء اللہ

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  ادب کسی بھی زبان کا ہو، اس کا مطالعہ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ مولوی محمد ذکاء اللہ کی