وطن کا سچا سپاہی مظہر الحق، مصنفہ: نہاں رباب

January 21, 2026 0 Comments 0 tags

قومی کونسل کی نئی مطبوعات:

بچوں کے لیے لکھی گئی یہ کہانی اپنے موضوع کے اعتبار سے دلچسپ اور منفرد ہے۔ اس کہانی کا مرکزی کردار مظہر الحق جیسی عظیم شخصیت ہیں، جن کے نزدیک ملک کی تعمیر و ترقی میں تعلیم اور سماجی برابری کا اہم کردار ہے۔ وہ ہندوستان کے سماج کے ان رہنماؤں میں شامل تھے جو مذہب کی بنیاد پر تفریق اور امتیاز کے قائل نہ تھے۔ ان کے نزدیک ہندو اور مسلمان ایک ہی باغ کے پھول ہیں، جنہیں الگ کرنا کسی بھی صورت انسانیت کے حق میں نہیں۔ اس کہانی میں بھائی چارہ، محبت اور وطن سے وابستگی کے جذبے پر زور دیا گیا ہے۔

نہاں رباب نئی نسل کی قلم کار ہیں۔ نہاں رباب نے اپنی پہلی کتاب ‘مظہر الحق: تحریکِ آزادیِ ہند کا فراموش کردہ قائد’ سے دنیائے ادب میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ 2025 میں اس تاریخی سوانح حیات کو ساہتیہ اکادمی یووا پرسکار کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کی دوسری کتاب ‘تدریسی زاویے’ مشہور ناول نگار اور ماہرِ درسیات غضنفر کی درسی نوعیت کی تحریروں کا انتخاب ہے۔ حال ہی میں ان کے ذریعے کیا گیا بچوں کی کتاب کا ہندی سے اردو ترجمہ ‘رنگ پنچھی’کے عنوان سے نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا سے شائع ہوا ہے۔ نہاں رباب ‘وزیرِ اعظم یووا مینٹورشپ اسکیم’ کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

خریداری کے لیے رابطہ کریں

Address : West Block – 8, Wing – 7, R. K. Puram,
New Delhi – 110066
Telephone : (+91 – 11) 26109746, 26108159
Fax : (+91 – 11) 26108159

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

ٹیگور بتیسی : ٹیگور کے بتیس افسانوں کا انتخاب، مصنف: رابندر ناتھ ٹیگور، مترجم: شبیر احمد

قومی کونسل کی نئی مطبوعات : رابندر ناتھ ٹیگور جیسی ہمہ جہت شخصیت بہت کم پیدا ہوئی ہیں۔ انھوں نے شعر و شاعری کے علاوہ بھی کئی ایسے کام کیے

ویر ساورکر اور تقسیم ہند کا المیہ مصنف: اودے ماہرکر، چرایو پنڈت،مترجم: پروفیسر مظہر آصف، ڈاکٹر مسعود عالم

قومی اردو کونسل کی نئی مطبوعات:  زیرِ نظر کتاب “ویر ساورکر اور تقسیم ہند کا المیہ” دراصل اُدے ماہرکر اور چرایو پنڈت کی انگریزی کتاب “Veer Savarkar: The Man Who

پریم چند: مطالعے کی نئی جہتیں، مصنف: ڈاکٹر کمل کشور گوئنکا ، مترجم: محمد صغیر حسین

قومی کونسل کی نئی مطبوعات: ادب میں مطالعہ، تحقیق اور تجزیے کی روایت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ادب کے میدان میں ہمیشہ نئی تحقیقات اور تشریحات اور نئے تجربات ہوتے