قومی اردو کونسل میں اردو اسپیکنگ یونین، ماریشس کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ

January 17, 2023 0 Comments 0 tags

 

نئی دہلی : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں ماریشس کی اردو اسپیکنگ یونین کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ پیش کیا گیا۔ کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے معزز مہمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ماریشس میں بہت بڑی آبادی اردو بولنے والوں کی ہے جو نہ صرف اس زبان کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے، بلکہ وہ اس زبان میں تعلیم بھی حاصل کر رہی ہے۔ وہاں کی تہذیب و ثقافت میں ہندوستانیت رچی ہوئی ہے۔ محمد علی صاحب وہاں فروغ اردو کے لیے قائم ادارے اردو اسپیکنگ یونین کے جنرل سکریٹری ہیں اور سماجی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے‌ رہتے ہیں ۔

مہمان موصوف نے اپنے تاثرات میں کونسل اور پروفیسر شیخ عقیل احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونین کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ گزشتہ بیس سال سے قائم ہے، جس کے تحت مختلف علمی و ثقافتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں، ماضی میں قومی کونسل کے زیر اہتمام متعدد ورکشاپ ہوئے ہیں جن میں ہم نے حصہ لیا ہے ۔ ہم لوگ وہاں کے اسکولوں اور مدرسوں کے نصاب میں اردو کی شمولیت پر کام کر رہے ہیں۔ یونین کے ذریعے مختلف تقافتی سرگرمیوں جیسے ڈراما اور مشاعرہ وغیرہ کا بھی اہتمام کیا جاتاہے۔ انھوں نے کہا کہ ماریشس میں فروغ اردو کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں توقع ہے کہ کونسل اس سلسلے میں اپنے تجربات اور وسائل کے ذریعے ہمارا تعاون کرے گی۔ شیخ عقیل نے انھیں یقین دلایا کہ کونسل اپنے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے ماریشس میں فروغ اردو کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

اس موقعے پر پروفیسر انور پاشا نے بھی اظہار خیال کیا اور ماریشس میں اردو زبان کی ترویج و ترقی کے امکانات کی نشان دہی کی۔   اس استقبالیہ تقریب میں کونسل کا تمام عملہ شریک رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

مضمون:۔ اردو کی تین جدید مثنویاں: ایک تجزیاتی مطالعہ۔ منظر اعجاز

اردو کی تین جدید مثنویاں : ایک تجزیاتی مطالعہ منظر اعجاز اردو مثنوی نگاری کی تاریخ کم و بیش چھ سو برسوں پر مشتمل ہے۔ جب کہ تین سو برسوں

تاریخ عربی ادب کی مشہور کتابوں کا جائزہ محمد شاکر رضا

تاریخ عربی ادب کی مشہور کتابوں کا جائزہ  محمد شاکر رضا عربی ادب کی تاریخ سے مراد عربی زبان و ادب کا ارتقااور اس کے مختلف ادوار اور زمانوں کی

احمد ندیم قاسمی کے افسانوں میں دیہات مضمون نگار: رضوان بن علاء الدین

احمد ندیم قاسمی کے افسانوں میں دیہات رضوان بن علاء الدین احمد ندیم قاسمی ان افسانہ نگاروں میں نمایاں ہیں جنھوں نے دیہی معاشرت کو اپنے افسانوں کا محور و