سری نگر میں کونسل کے کمپیوٹر سینٹرز کے اساتذہ کے لیے چہار روزہ تربیتی پروگرام

June 26, 2023 0 Comments 0 tags

 

قومی اردو کونسل فروغِ اردو کے ساتھ نئی نسل کو تکنیکی مہارتوں سے بھی لیس کر رہی ہے: پروفیسر شیخ عقیل احمد

 نئی دہلی: قومی اردوکونسل، نئی دہلی اردو زبان کے فروغ کے ساتھ ملک کی تقریباً تمام ریاستوں کے اردو طلبہ و طالبات کو بنیادی تکنیکی مہارتوں سے بھی لیس کررہی ہے تاکہ وہ موجودہ مسابقتی دور میں اپنے اور ملک کے لیے مفید ثابت ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے سری نگر میں ایک ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس میں جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش و پنجاب میں کونسل کے ذریعے چل رہے کمپیوٹر سینٹرز کے ذمے داران اور فیکلٹی ممبرز شرکت کررہے ہیں۔  اس پروگرام میں انھیں کمپیوٹر کورس کے نصاب میں ہونے والی نئی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ وہ آئندہ ان کے مطابق بچوں کو تعلیم دیں۔ یہ پروگرام چہار روزہ ہے اورنائلیٹ(چنڈی گڑھ) کے ٹرینرکے ذریعے  ٹریننگ  دی جارہی ہے۔ شیخ عقیل احمد نے مذکورہ صوبوں کے ساتھ ہندوستان بھر میں اردو کونسل کے ذریعے چلنے والے چھ سو سے زائد کمپیوٹر سینٹر کے ذمے داروں اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت سرکار کے ضوابط و شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے سینٹر چلائیں تاکہ ہمیں درست نتائج حاصل ہوں۔انھوں نے کہا کہ کونسل کی جانب سے پچھلی کئی دہائیوں سے یہ کمپیوٹر سینٹر چلائے جارہے ہیں جہاں تعلیم و تربیت حاصل کرکے اب تک ہزاروں نوجوانوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور دگر ریاستوں کے علاوہ جموں و کشمیر میں بھی ایسے نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے جو کونسل کے کمپیوٹر سینٹر میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے مختلف شعبوں میں ملازمت کررہے ہیں یا اپنا سائبر کیفے وغیرہ چلا رہے ہیں،ایسے بہت سے نوجوان ہمارے مختلف سینٹرز میں فیکلٹی ممبر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں چلنے والے ان سینٹروں کی وجہ سے ایک بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ نوجوانوں میں بیکاری کا رجحان کم ہوا ہے اور وہ مختلف قسم کی آئی ٹی اسکلز سیکھ کر اپنی معاشی ضروریات خود پوری کر رہے ہیں ۔ شیخ عقیل نے کہا کہ چوں کہ یہاں بے روزگاری بہت زیادہ ہے اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ مستقبل قریب میں ہم یہاں کونسل کی مزیدایسی اسکیمیں متعارف کروائیں، جن سے اردو زبان کا بھی فروغ ہو اور مقامی نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہو۔اس موقعے پر مذکورہ صوبوں کے کمپیوٹر سینٹرز کے ذمے داران، فیکلٹی ممبرز کے علاوہ کونسل کے ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ، انتخاب عالم اور نائلیٹ(چنڈی گڑھ) کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر سنیتا پوری بھی موجود رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

میر ستم کشتہ، مضمون نگار: ف س اعجاز

 اردو دنیا، ستمبر 2024 اردو کی ساخت و پرداخت پر اثر انداز ہونے والے  میر تقی میر کی پیدائش فروری 1723 میں اکبر آباد (آگرہ) میں ہوئی اور وفات20 ستمبر

انشائیہ: تعارف، اصول اور روایت۔ مضمون نگار محمد آدم

انشائیہ ادب کی ایک نہایت ہی لطیف صنف ہے۔کسی مضمون ہی کوجب ایک خاص اندازمیں تحریرکیاجاتاہے ،جس کی بے ترتیبی کا اپنا ایک ربط ہوتا ہے اوربات سے بات نکلتی چلی

اس شکل سے گزری غالب: حقائق اسا س ڈرامہ – مضمون نگار: پرویز شہریار

  اردو ادب میں ڈرامے کے رجحان کا غلبہ دیگر اصناف کے مقابلے میں ا گرچہ زیادہ نہیں رہا ہے۔ تاہم اندر سبھا کے ڈراموں کی روایت واجد علی شاہ