اردو میں ماحولیات اور دیگر سائنسی موضوعات پر آسان زبان میں کتابیں شائع کی جائیں: پروفیسر تسنیم فاطمہ

March 21, 2024 0 Comments 0 tags

 

قومی اردو کونسل میں نئے مسودات کی اشاعت کے حوالے سے میٹنگ

نئی دہلی:قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں آج ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں کونسل کو موصول ہونے والے مختلف مسودات/تراجم کی اشاعت کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا اورمیٹنگ میں شریک  ماہرین کی رائے لے کر اس حوالے سے حتمی فیصلے کیے گئے۔اس میٹنگ کی صدارت پروفیسر تسنیم فاطمہ نے کی اور کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل ایک معیاری ادارہ ہے،اس لیے ہمیں یہاں سے معیاری کتابیں ہی شائع کرنی چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت کئی ایسے اہم موضوعات ہیں،جن پر اردو میں بہت کم مواد دستیاب ہے،اس لیے ادب کی اشاعت کے علاوہ ہمیں اس پہلو  پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کونسل سےعصری موضوعات پر دوسری زبانوں میں شائع شدہ اہم کتابوں کے اردو تراجم کی اشاعت کااہتمام کیا جائے گا۔ میٹنگ کی چیئرپرسن پروفیسر تسنیم فاطمہ نے  کونسل کے نومنتخب ڈائرکٹر کو مبارکباد پیش  کی اور کتابوں کی اشاعت کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو میں نئے موضوعات،خصوصاً سائنس،ماحولیات اور لائف سائنس کے دوسرے گوشوں پر آسان زبان میں کتابیں مہیا کروانا ضروری ہے،تاکہ نئی نسل ان سے بخوبی استفادہ کرسکے۔

میٹنگ کے دیگر ممبران میں پروفیسر عارفہ بشریٰ(ڈین اسکول آف آرٹس و صدر شعبۂ اردو کشمیر یونیورسٹی)،ڈاکٹر سید مشیر عالم(سکریٹری اوڈیشا اردو اکیڈمی) اور جناب پی وی سوریہ نارائن مورتی(مہک حیدرآبادی،ڈپٹی نیوزایڈیٹرروزنامہ آندھرا جیوتی) آن لائن  شامل ہوئے۔ان کے علاوہ کونسل سے ڈاکٹر کلیم اللہ(ریسرچ آفیسر)، ذیشان فاطمہ(ریسرچ اسسٹنٹ) اور جاوید عالم(ٹیکنکل اسسٹنٹ) بھی موجود رہے۔افروز عالم نے تکنیکی سپورٹ فراہم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

ہندوستانی جامعات میں فن خاکہ نگاری پر تحقیقی مقالات مضمون نگار:۔ شاہانہ مریم شان

ہندوستانی جامعات میں فن خاکہ نگاری پر تحقیقی مقالات شاہانہ مریم شان اردو ادب کی اصطلاح ’خاکہ‘ انگریزی لفظ’Sketch‘ کا متبادل ہے۔تنقیدی اصطلاحات کے مطابق ’ ادب کی جس صنف

کرناٹک کی ادبی صحافت کا اجمالی جائزہ: ام عمارہ ضیا

کرناٹک کی ادبی صحافت کئی اعتبار سے ممتاز حیثیت کی حامل ہے۔روزناموں اور ہفتہ وار اخباروں کے علاوہ ریاست کرناٹک اردو رسائل وجرائد کی بھی متنوع وروشن تاریخ رکھتی ہے۔یہاں

عربی کے قدیم شعری گھرانے، مضمون نگار: شمس کمال انجم

 فکر و تحقیق، جولائی–ستمبر2024 تلخیص عربی شاعری کی معلوم تاریخ کم وبیش ساڑھے پندرہ سو سال پرانی ہے۔اس کے سب سے معتبر نمونے وہ قصیدے ہیں جنھیں زمانۂ جاہلیت میں