یوگا جسمانی و ذہنی تطہیروتزکیہ کا بہترین ذریعہ ہے: ڈاکٹر شمس اقبال

June 21, 2024 0 Comments 0 tags

 قومی اردو کونسل میں بین الاقوامی یوم یوگ منایا گیا


نئی دہلی :   قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام کونسل کے صدر دفتر جسولہ،نئی دہلی میں آج بین الاقوامی یوم یوگ منایا گیا۔ اس موقعے پر قومی کونسل کے ڈائرکٹر  ڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ صحت و تندرستی کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ یوگا کا شمار حفظان صحت کے عوامل میں ہوتا ہے۔ یہ ہندوستانی تہذیب و ثقافت کابھی اہم حصہ ہے، آج عالمی سطح پربھی اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے۔

 انھوں نے کہا کہ یوگا جسم ،ذہن اور روح کو توانائی اور تابناکی عطا کرتا ہے۔ یہ ایسی چیز ہے کہ اگر اس کو معمول کا حصہ بنایاجائے تو انسان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت توانائی سے بھی لبریز ہوجاتا ہے۔ یوگا ایسا عمل ہے جو انسان کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ توازن ،ہم آہنگی اور امن و سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔یہ موجودہ دور میں تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر کونسل کے کارکنان کو یوگا کے بہت سے آسن بھی سکھائے گئے۔

(رابطہ عامہ سیل)                                                     

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

تخلیقی تنقید اور سریندر پرکاش کی سحر انگیز افسانہ نگاری، مضمون نگار: ریاض توحیدی

 اردو دنیا، نومبر 2024 ایک نقاد کا کام ہوتا ہے کہ وہ ’جتنا آپ جانتے ہیں ‘ کے ساتھ ساتھ وہ بھی بتائے جتنا آپ نہیں جانتے ہیں۔ ہر قاری

نظم نگاری میں خواتین کا حصّہ (اسّی کے بعد) مضمون نگار:۔ محمد مستمر

نظم نگاری میں خواتین کا حصّہ (اسّی کے بعد) محمد مستمر تلخیص اردو نظم نگاری میں خواتین کا حصہ (سنہ اسّی کے بعد) یہ مضمون اسّی کے بعد افق ادب

مولانا ابوالکلام آزاد کی صحافت از فیروز بخت احمد

مولانا ابوالکلام آزاد کی صحافت لارڈ جارج سے ایک بار کسی نے دریافت کیا کہ صحافی بننے کے لیے ایک انسان کو کیا کیا جاننا چاہیے؟ انھوں نے جواب دیا،